چودھری فتح محمد برصغیر کی کمیونسٹ تحریک کے محترم نام تہے۔ پنجاب میں کسان تحریک کی پہچان تہے۔ انکی پوری زندگی جدوجہد کا استعارا تہی۔ میری ان سے انکے گائوں میں صرف ایک ملاقات رہی لیکن وہ ھمیشہ یاد رہی۔ انکے انتقال پر بہت افسوس ہوا۔ آج کے حالات اور بہت دور ہونے کی وجہ سے آخری رسومات میں تو شریک ہونے سے قاصر ہیں۔ ہم انہیں سرخ سلام پیش کرتے ہیں۔
امدادالله قاضی جنرل سیکرٹری
برصغیر کی کمیونسٹ تحریک کے بزرگ راہنما چوہدری فتح محمد کی وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کمیونسٹ پارٹی آف پاکستان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان بننے کے فوری بعد کمیونسٹ پارٹی کو آرگنائز کرنے میں چوہدری فتح محمد کا کردار قابل تعریف ہے اُنہوں نے اپنے لئے منتخب کئے ھوئے کسان محاذ کے لیے جو خدمات سر انجام دیں اُن کو تاریخ میں سنہری الفاظ میں لکھا جائے گا۔ اُنہوں نے کسان موومنٹ کی زبردست تاریخ رقم کی ۔ نیشنل عوامی پارٹی کے قیام کے بعد پنجاب میں سیاسی سرگرمیوں میں اُن کا اہم کردار رہا خصوصاً 1970 کی کسان کانفرنس نے حکمران طبقے کو بوکھلا دیا تھا. چوہدری فتح محمد اپنی پوری زندگی نظریے پر کاربند رہے ۔اس وجہ سے انہوں نے کافی صعوبتیں برداشت کیں خاص طور پر جنرل ضیاء کے سیاہ دور میں۔ کمیونسٹ پارٹی آف پاکستان اُن کے انتقال پر اُنکے خاندان سے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتی ھوئے اُن کو سرخ سلام پیش کرتی ھے ۔ پارٹی اُمید کرتی ھے کہ اُن کے ساتھی کسانوں میں اُس جدوجہد کو ہمیشہ جاری رکھیں گے جو چوہدری فتح محمد کی پہچان تھی.
پولٹ بیورو ۔ کمیونسٹ پارٹی آف پاکستان
