عوامی ورکرز پارٹی سکھر کی جانب سے ملک کے نامور محنت کش / کسان رہنما کامریڈ چوہدری فتح محمد کی یاد میں تعذیتی ریفرنس سوشل ڈسٹنس اور ایس او پیز کو مد نظر رکھتے ہوٸے منایا گیا۔ تعذیتی ریفرنس کی صدارت عوامی ورکرز پارٹی سکھر کے جوائنٹ سیکریٹری اور سندھ کے سنئیر نائب صدر کامریڈ ضیاء بھٹی نے کی اور پارٹی کے مرکزی سیکرٹری امور زراعت کامریڈ حسن عسکری نے موبائل فون سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کامریڈ چوہدری فتح محمد نے اپنی ساری زندگی کسانوں اور مظلوم طبقات کے حقوق کے لیئے وقف کردی. میں نے انہیں ہمیشہ ایک سچا، متحرک سیاسی ورکر پایا، انہوں نے پاکستان کی تاریخ کی سب سے یادگار کسان کانفرنسز منعقد کی، وہ ملک بھر میں ھونے والی محنت کشوں کی سیاسی سرگرمیوں میں اکثر ھمارے ساتھ ھوتے تھے. ریفرنس سے خطاب کرتے کامریڈ نبن ساکھانی نے کہا کہ کامریڈ چوہدری فتح محمد کا راستہ ہمارا راستہ ہے. کامریڈ نے اپنی پوری زندگی محنت کشوں کے حقوق کی حاصلات میں جدوجہد کرتے گذاری، کامریڈ کی اپنے نظریے اور پارٹی سے کمنٹمینٹ نوجوانوں کے لیے مشعل راہ ہے، اور مزید یہ کہ کامریڈ مشتاق کشفی نے بھی فون کہ ذریعے بتایا کہ چودہری صاحب اور میں سدا ساتھ ساتھ رہے اور جب ہم نے کسان کانفرنس کی تو ہمارے پاس پیسہ نہ تھیے تو شامیانہ والے کو پارٹی کے ایک ساتھی نے اپنی کار دے دی, یہ تھی ان کی سچائی کی حد۔ عوامی ورکرز پارٹی ضلع سکھر کے جنرل سیکرٹری باسط چانڈیو اور صدر کامریڈ عتیق سومرو نے بھی محنت کشوں کی سیاست پہ بات چیت کی اور کامریڈ چوہدری فتح محمد کو خراج تحسین پیش کیا
باسط چانڈیو
سیکرٹری عوامی ورکرز پارٹی ۔ سکھر
Photos of reference meeting:
